اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 191میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال اور آر پی او عمران احمر سے ملاقات کی۔اس موقع پر چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی اور دیگر موجود تھے۔ وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے حلقہ کے ترقیاتی منصوبوں صدیق آباد میں واٹر سپلائی، فلٹریشن پلانٹ اور سیوریج مسائل …
زرتاج گل وزیر کی کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال اور آر پی او عمران احمر سے ملاقات
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 191میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال اور آر پی او عمران احمر سے ملاقات کی۔اس موقع پر چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی اور دیگر موجود تھے۔ وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے حلقہ کے ترقیاتی منصوبوں صدیق آباد میں واٹر سپلائی، فلٹریشن پلانٹ اور سیوریج مسائل کے حل ،فورٹ منرو میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سمیت دیگر عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف دلانے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔









