اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ زرداری اینڈ کمپنی بہت پیچھے رہ گئی 3 سال بعد بھی ان کا کوئی چانس نہیں۔پیر کو ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیرِ نے کہا ہے کہ ہر 3 ماہ کے بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے کہ اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں، پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ تین سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں،زمانہ اور وقت آگے چلا گیا ہے اور آپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں، گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، اس لئے آپ بزنس پر توجہ دیں۔