زرعی پیداوار میں اضافہ سے ہی ملک کو خوراک میں خود کفیل بنایا جاسکتا ہے ، ڈاکٹر سجاد محمود

175
زرعی پیداوار میں اضافہ سے ہی ملک کو خوراک میں خود کفیل بنایا جاسکتا ہے ، ڈاکٹر سجاد محمود

سیالکوٹ۔26ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع سیالکوٹ ڈاکٹر سجاد محمود نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں زرعی پیداوار میں اضافہ سے ہی ملک کو خوراک میں خود کفیل بنایا جاسکتا ہے اس مقصد کیلئے کسانوں کو بہتر پیدوار کے حامل بیجوں، جدید زرعی ٹیکنالوجی بارے آگاہی رکھنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسان بھائی سبسڈی پر زرعی آلات کے حصول کے لئے حکومت پنجاب کی پالیسوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ صحت بخش سبزیوں کے حصول کے لئے کچن گارڈننگ کو فروغ دیناوقت کا تقاضا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام تحصیل ڈسکہ کے علاقہ ستراہ میں منعقد ہ کسان اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسکہ ڈاکٹر ارشاد احمد، زراعت آفیسر ڈسکہ کامران بھٹی، زراعت آفیسر مرکز ستراہ عبدالروف نے بھی شرکاء کو زراعت کے فروغ کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات، بہتر پیداوار، جڑی بوٹیوں، نقصان پہنچانے والے کیٹروں سے نجات کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا۔