فیصل آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجویٹ داخلوں کے لیے دوسرے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم ایس، ایم فل، ایم ایس سی (آنرز)، ایم بی اے، ایگزیکٹو ایم بی اے اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے خواہش مند تقریباً 2,500 امیدواروں نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے انٹری ٹیسٹ کے شفاف، منظم اور …
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجویٹ داخلوں کے لیے دوسرے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد
فیصل آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجویٹ داخلوں کے لیے دوسرے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم ایس، ایم فل، ایم ایس سی (آنرز)، ایم بی اے، ایگزیکٹو ایم بی اے اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے خواہش مند تقریباً 2,500 امیدواروں نے شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے انٹری ٹیسٹ کے شفاف، منظم اور پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے اور امیدواروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں۔ انہوں نے متعلقہ کمیٹیوں اور افسران کو ہدایت کی کہ امتحان کے دوران میرٹ، شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے اور امیدواروں کے لیے تمام ضروری انتظامات فراہم کیے جا ئیں۔ ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر محمد خالد بشیر نے کہا کہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز طلبہ کو تحقیق پر مبنی تعلیمی ماحول میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، جہاں انہیں ماہر فیکلٹی، جدید سہولیات اور تحقیقی وسائل میسر ہیں۔یونیورسٹی ایسے ماہر اور ہنرمند گریجویٹس اور محققین تیار کر رہی ہے جو قومی اور عالمی سطح پر درپیش نئے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹ سکیں ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ 2026 کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد زراعت و جنگلات کے شعبے میں دنیا بھر میں 33ویں جبکہ پاکستان میں پہلی پوزیشن پر ہے، جو یونیورسٹی کی تعلیمی، تحقیقی اور علمی خدمات کا عالمی اعتراف ہے۔









