فیصل آباد۔ 16 فروری (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آ باد میں 4روزہ 10واں لائلپور آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول کا انعقادکل 17فروری بروز پیرسے 20 فروری تک کیا جائے گا جس میں ملک بھر کی جامعات کے طلبہ و طالبات مختلف مقابلہ جات میں اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔ ترجمان یونیورسٹی کے مطابق فیسٹیول کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سینئر ٹیوٹر آفس کے زیراہتمام فیسٹیول میں کل 17 فروری کو قرات و نعت کے مقابلہ جات، کوئز مقابلے، پارلیمنٹری مقابلے اور بزنس آئیڈیاز اور سٹارٹ اپس نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 18فروری کو سخن25، قومی سمٹ، ورثہ موسیقی مقابلہ جات، گڑ میلہ، محفل مشاعرہ اور پرفارمنگ آرٹ مقابلہ جات ترتیب دیئے گئے ہیں
جبکہ 19فروری کو رائل یوتھ لیڈرشپ ایوارڈ، ایگری میڈیا فیسٹیول، صوفی نائٹ و دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور 20فروری کو ایگری میڈیا فیسٹیول، ریڈیو بس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔