زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 9.45ارب ڈالرہوگیا

95
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 9.45 ارب ڈالرہوگیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 20جنوری 2023کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 3.67 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.77ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران بیرونی قرضہ کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 923ملین ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی۔