اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دے دی ۔ وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود، …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، 2لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دے دی ۔ وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے حکومتی اقدامات ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت و صنعت رانا احسان افضل، گورنر اسٹیٹ بینک، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزارت تجارت نے چینی کی برآمد سے متعلق ایک سمری ایس بی پی اور پی ایس ایم اے کی تجاویز کے ساتھ جمع کرائی ہے جس میں ادائیگی کے طریقہ کار اور برآمدی رقم کی وصولی کے لئے مدت کے حوالے سے شرائط پیش کئے، بتایا گیا کہ ای سی سی نے پہلے ہی 3 جنوری 2023 کو مجموعی طور پر 250,000 میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے چینی کی برآمد کے عمل میں کچھ سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
چینی کی برآمد میں آسانی کے لئے ای سی سی نے تفصیلی بحث کے بعد نظرثانی شدہ شرائط کی منظوری دی، جن پر غور کیا جا سکتا ہے۔ صوبائی کین کمشنرز نوٹیفکیشن کے اجراء کے سات دنوں کے اندر کوٹہ مختص کریں گے۔ برآمدی رقم یا تو بینکنگ چینل کے ذریعے پیشگی وصول کی جائے گی یا چینی کی برآمد کے لئے ایل سی کھولنے کے 60 دنوں کے اندر ہو گا۔برآمد کنندہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کوٹہ مختص کرنے کے 45 دنوں کے اندر سامان بھیج دیا جائے۔








