زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 310.6 ملین ڈالرکمی

66

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 310.6 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق 3 دسمبر2020 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 20.241 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.110 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 7.130 ارب ڈالرتھا۔پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.552 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.415 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس 7.136 ارب ڈالرکے ذخائرتھے۔