اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1168 ملین ڈالر اضافے کے بعد 15.98 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 27 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 10.70 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.28 ارب ڈالر ہوگئے۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 1168 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ 27 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 1,168 ملین امریکی ڈالر بڑھ کر 10,701.7 ملین امریکی ڈالر ہو گئے۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ بنیادی طور پر ای ایف ایف پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے 1,026.9 ملین امریکی ڈالر کی وصولی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508172