زرمبادلہ کے ذخائر 14.65 ارب ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک

121
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 14.65ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 14 جولائی 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.73ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.34ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 393ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ 14 جولائی 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران، سٹیٹ بینک آف پاکستان کو مملکت سعودی عرب سے 2.0 بلین امریکی ڈالر، آئی ایم ایف سے 1.2 بلین امریکی ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر 4,203 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 8,727.2 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔