زرمبادلہ کے ذخائر 51 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.47 ارب ڈالر ہوگئے

180
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 51 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.47ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 2 اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.15 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.32 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 51 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔