اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 72 ملین ڈالر کمی کے بعد 19.49 ارب ڈالر ہوگئے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم اگست 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کی تازہ ترین پوزیشن جاری کر دی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 19,495.6 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کیے گئے جن کی تفصیل کے مطابق سٹیٹ بینک آف …
زرمبادلہ کے ذخائر 72 ملین ڈالر کمی کے بعد 19.49 ارب ڈالر ہوگئے ، سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 72 ملین ڈالر کمی کے بعد 19.49 ارب ڈالر ہوگئے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم اگست 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کی تازہ ترین پوزیشن جاری کر دی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 19,495.6 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کیے گئے جن کی تفصیل کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس ذخائر 14,231.9 ملین امریکی ڈالر، کمرشل بینکوں کے پاس خالص ذخائر 5,263.7 ملین امریکی ڈالر ہیں جبکہ زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 19,495.6 ملین امریکی ڈالر ہیں۔سٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق رپورٹ کردہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 72 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کی بنیادی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں ہیں۔ اس کمی کے بعد سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 14.23 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے۔سٹیٹ بینک بیرونی ادائیگیوں کے باوجود ملک کے زر مبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لیے پالیسی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔








