زرمبادلہ کے ذخائر14.493 ارب ڈالرہوگئے، سٹیٹ بینک

49
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر241 ملین ڈالرزکی کمی کے بعد14.493 ارب ڈالررہ گئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 10 جون 2022 کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 8.985 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس 5.957 ارب ڈالرریکارڈکئے گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 241 ملین ڈالرکی کمی ہوئی۔