اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر190ملین ڈالر کمی کے بعد16.37ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 6 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم10.30 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم6.06 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں190 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ۔