اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کیلنڈر سال کے دوران مجموعی طور پر3.203ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 16.409ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.71 ارب ڈالر اور کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم …
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کیلنڈر سال کے دوران 3.203ارب ڈالر اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کیلنڈر سال کے دوران مجموعی طور پر3.203ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 16.409ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.71 ارب ڈالر اور کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 4.698ارب ڈالر تھا۔
پانچ دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 19.612ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سے سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 14.58ارب ڈالر اور کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 5.026ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ جاری کلینڈر سال کے دوران سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طور پر 2.876ارب ڈالر اورکمرشل بنکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 328ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کےلئے 1.2ارب ڈالر کی قسط پہلے سے جاری کی ہے جو سٹیٹ بنک کو موصول ہوئی ہے۔ جاری ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے حوالے سے جاری اعدادوشمار میں یہ شامل ہوگی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 1.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوجائے گا۔ زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر2.77 ماہ کی درآمدات کےلئے کافی ہیں ۔








