زری پالیسی کا اعلان 12جون کو ہوگا

State Bank
State Bank

کراچی۔8جون (اے پی پی):بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی 12جون کو زری پالیسی کا اعلان کرے گی۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 12جون 2023 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں ہوگا جس میں زری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک اسی روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کرے گا۔