زمبابوے اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی ٹوٹنی کرکٹ میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

351
T-Totney
T-Totney

بلاوائیو۔4دسمبر (اے پی پی):زمبابوے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (جمعرات کو ) کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں زمبابوے کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 57 رنز جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم نے میزبان زمبابوے کی ٹیم کو تین و ن ڈے میچوں کی سیریز میں 1-3 سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں میزبان سکواڈ کی قیادت سکندر رضا کریں گے جبکہ مہمان پاکستانی ٹیم کو سلمان آغا لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا و آخری میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے ایک ہی مقام کو ئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلے جائیں گے ۔