زمبابوے اور پاکستان کے درمیان تیسرے ون ڈے کرکٹ میچبدھ کو کھیلا جائیگا

بلاویو ۔ 17 جولائی (اے پی پی) زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ بدھ کو بلاویو میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان زمبابوین ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 201 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔