ہرارے۔22نومبر (اے پی پی):زمبابوے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 نومبر کو کوئنز سپورٹس کلب بلاوایو میں پہلے میچ سے ہوگا۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم زمبابوے پہنچ چکی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ میزبان سکواڈ کی قیادت ارون کریگ جبکہ مہمان پاکستانی ٹیم کی سربراہی محمد رضوان کریں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 24نومبر کو ہوگا ،دوسرا ون ڈے 26 نومبر اور تیسرا و آخری میچ 28 نومبر کو کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے ایک ہی مقام کو ئنز سپورٹس کلب بلاوایو میں کھیلے جائیں گے ۔ پاکستان کے خلاف زمبابوے کے 15 رکنی ون ڈے سکواڈ میں کریگ ایروائن (کپتان)، فراز اکرم، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، تشنگا موسیکیوا، بلیسنگ مزارابانی، سیچراران، رچرڈان، سیکران اور ڈیوٹی ولیمز شامل ہیں۔
ون ڈے سیریزکے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی اسی مقام پر کھیلی جائے گا۔تین ٹی ٹونٹی میچوں کا پہلا میچ یکم دسمبر ،دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 3دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں کوئنز سپورٹس کلب بلاوایو میں کھیلے جائیں گے۔