زندگی کا ارتقا انسان کوایک مرتبہ پھربچپن کی جانب دھکیل دیتا ہے ، حکومت اورپاکستانی معاشرہ اپنی روایات کے تحت بزرگوں کیلئے احترام رکھتا ہے ،ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ، وفاقی وزیراعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی(استحصال ) سے متعلق آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ انسان ارتقائی عمل سے گزرتا ہے ، زندگی کا ارتقا انسان کو ایک مرتبہ پھر بچپن کی جانب دھکیل دیتا ہے ،بزرگوں کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ،ان کو زندگی میں آسانیاں فراہم کی جائیں، زندہ قومیں …

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی(استحصال ) سے متعلق آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ انسان ارتقائی عمل سے گزرتا ہے ، زندگی کا ارتقا انسان کو ایک مرتبہ پھر بچپن کی جانب دھکیل دیتا ہے ،بزرگوں کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ،ان کو زندگی میں آسانیاں فراہم کی جائیں، زندہ قومیں اپنی آنے والی نسلوں کیلئے سبق چھوڑ کر جاتی ہیں جو مشعل راہ کا کام کرتی ہیں ،حکومت اور پاکستانی معاشرہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے بزرگوں کیلئے احترام رکھتا ہے اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہم اپنا فرض بھی سمجھتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق آگاہی کےعالمی دن کے موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ہم بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی(استحصال ) سے متعلق آگاہی کا عالمی دن منا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انسان ارتقائی عمل سے گزرتا ہے جو بچپن سے جوانی، ادھیڑ عمری اور پھر بڑھاپے کی جانب سفر کرتا ہے اور اپنی زندگی میں یہ ساری بہاریں دیکھتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی کےساتھ ساتھ زندگی کا ارتقا انسان کو ایک مرتبہ پھر بچپن کی جانب دھکیل دیتا ہے اور وہ اپنی تکالیف یاضروریات خود پوری نہیں کرسکتا بلکہ آنے والی نسل یہ کام کرتی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ جس طرح بچوں کو بزرگ پالتےہیں تو ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ بزرگوں کی ذمہ داری بچوں کو ادا کرنی پڑتی ہے ۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ذمہ داری صرف اور صرف کسی خاندان کی نہیں ہے کہ بچوں نے ہی بزرگوں کی نگہداشت کرنی ہےبلکہ یہ کام معاشرے کا بھی ہے ، اس کیلئے ریاست کو بھی اپنے فرائض سرانجام دینے ہیں۔اس حوالے سے حکومت پاکستان نے 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کیلئے قانونی تقاضے پورے کئےہیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مناسب قانون سازی بھی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف قوانین بنانے سے عملدرآمد نہیں ہوتےبلکہ اس کیلئے خلوص نیت کی ضرورت ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اس کیلئےہمیں رویوں میں تبدیلی کی ضرورت کے ساتھ ساتھ مسئلہ کی تہہ میں جا کر اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بزرگ ہمارے لیے مشعل راہ ہوتے ہیں اور معاشرے کو مضبوط بنانے میں بھی ان کا اہم کردار ہوتاہے ، انہوں نے آئندہ نسلوں کی آبیاری کی ہوتی ہے ، معاشرہ اور خاندان سمیت ہم سب کیلئے پے بیک ٹائم ہے کہ ہم بزرگوں کا خیال رکھیں ۔ اعظم نذیر تارڑ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھیں ، کو شش کریں کہ ان کو زندگی میں آسانیاں فراہم کریں کیونکہ وہ ہم سب کو آسانیاں دیتے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ارد گرد بزرگوں کا خاص خیال رکھیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ایک سبق چھوڑ کر جاتی ہیں جو ہمارے لیے مشعل راہ کا کام کرتی ہیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں بھی ہمارا اسی طرح خیال رکھیں بھی ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔