زندگی گزارنے کے لیے پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے ،ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کا ٹویٹ

ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):زندگی گزارنے کے لیے پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔جمعہ کو ٹویٹر پر ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی طرف سے جاری کردہ 139 ملکوں کی فہرست شیئر کی جس میں پاکستان کو سرفہرست رکھا ۔سستے ملکوں کی فہرست میں ٹاپ ٹین ملکوں میں جنوبی ایشیا کے چار ملک شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق پاکستا ن پہلے ، سری لنکا دوسرے ، تیسرےنیپال، کولمبیا چوتھے، لیبیا پانچویں،جنگ زدہ یوکرین آٹھویں، کرغیزستان نویں اور طویل عرصے سے خانہ جنگی کا شکار شام دسویں نمبر پر رہا۔ پاکستان میں رہن سہن کے اخراجات 294 ڈالر، سری لنکا316 ڈالر، نیپال 385 ڈالر، الجیریا 391ڈالر، افغانستان 397 ڈالر، لیبیا اور انڈیا میں 416 ڈالر ہے۔