اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):موبائل فون سہولیات فراہم کرنے والی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ فورجی نے اپنی وائس اوور ایل ٹی ای(VoLTE) سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، یہ سروس، پاکستان کے بڑے شہروں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں متعارف کرائی گئی ہے،جہاں اعلیٰ معیار کے 4G نیٹ ورک پر وائس کالز کے ذریعے صارفین کو اپنا تجربہ مزید بڑھانے کی سہولت دی گئی ہے۔
وائس اوور ایل ٹی ای(VoLTE)ایک جدید سہولت ہے جو فورجی نیٹ ورک پروائس کالز کو منتقل کرتی ہے۔جس سے ایک ہی وقت میں بہترین،صاف اور تیز رفتاروائس کالز اور ڈیٹا سروسز کا استعمال یقینی بنایا جاسکتاہے۔اس کی بدولت صارفین فون پرکال پر رہتے ہوئے اسی وقت ڈیٹا سروسزوکا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔
یہ سروسز2G/3G کے کمزوراور سگنلز کے اتار چڑھاؤ والے علاقوں میں بھی وائس کالز کو بہتربناتا ہے۔ یہ حالیہ پیش کش زونگ فورجی کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے رابطہ میں انقلاب کی جانب اہم قدم ہے۔زونگ فورجی کے آفیشل ترجمان نے وائس اوور ایل ٹی ای سروز شروع کرانے کے حوالے سے کہا کہ،”زونگ فورجی کے تحت ہم اپنے صارفین کو ٹیلی کمیونیکیشن کی جدید ترین ایجادات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ بڑے شہروں میں اس سروس کا اجرا، اسی مشن کی جانب ہماری پیش رفت کی علامت ہے۔
پاکستانیوں کے لیے رابطے کی سہولیات بڑھانے کے لیے ہم VoLTE کی سروسز کو مزید علاقوں تک پھیلانے کے لیے پرعزم ہیں۔اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہمارے صارفین بہترین اور معیاری آواز کے ساتھ ساتھ بلاتعطل ڈیٹا کنیکشن سے مستفید ہوسکیں۔“ترجمان نے کہا کہ زونگ فورجی چونکہ جدید ٹیکنالوجی اور نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری کرتاہے اور پاکستان بھر میں اپنے صارفین کو رابطے کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے لہذا صاف،شفاف وائس کالز سے لطف اندوز ہونے کے لیے زونگ فورجی کی وائس اوور ایل ٹی ای سروسز کے ساتھ جڑے رہیں۔