اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے معروف ڈیجیٹل نیٹ ورک زونگ فورجی نے پاکستانی نوجوانوں کی تفریح کے لیے اپنا پہلا ای سپورٹس پلیٹ فارم ’زونگ انگیج‘(Zong Engage) متعارف کرا دیا ہے۔کھیلوں کے شوقین اس سروس کو سبسکرائب کرکے کھیلوں کے آن لائن ٹورنامنٹس میں حصہ لے کر دلچسپ انعامات جیتنے کا موقع حاصل سکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے زونگ فورجی نوجوانوں میں موبائل گیمنگ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو تسلیم کرتا ہے اسی لیے صارفین کی بنیادی ضروریات پر پورا اترنے والایہ منفرد پلیٹ فارم متعارف کرایا گیاہے۔
صارفین صرف 6 روپے جمع ٹیکس روزانہ کی انتہائی کم رقم سے پب جی، فری فائر، فیفا موبائل، نیڈ فار سپیڈ نو لمٹس اور اسفالٹ جیسی مقبول گیمزکے بڑے مقابلوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔اس کے علاوہ 40 روپے جمع ٹیکس کی بدولت صارفین اس آفر کو ہفتہ بھر کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ صارفین مائی زونگ ایپ یا زونگ کی ویب سائٹ(http://games.zongengage.com.pk) پر جا کر اس آفر کوسبسکرائب کر سکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق زونگ انگیج کوایک بار سبسکرائب کرنے سے مفت تفریحی گیمز سے لے کر پریمیم گیمز سمیت سینکڑوں گیمز تک مفت رسائی حاصل ہوجائے گی۔مزید برآں ای سپورٹس ٹورنامنٹس کی جانب سے پب جی اور فری فائر کے لیے جو انعامات پیش کیے جاتے ہیں، ان مقابلوں میں صرف سبسکرائب شدہ صارفین ہی حصہ سکتے ہیں۔
زونگ فورجی کے آفیشل ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ زونگ انگیج کو متعارف کرتے ہوئے ہم بہت پرجوش ہیں۔پاکستان میں ای گیمنگ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے جسے اب تک سامنے نہیں لایا جاسکا ہے۔ ای گیمنگ کو فروغ دینے کے لیے زونگ فورجی نے گیمنگ کا پلیٹ فارم ’زونگ انگیج‘متعارف کرایاہے۔یہ ملک کے نوجوانوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ زونگ فورجی نئی نسل کو فور جی فراہم کرنے والا معروف ڈیجیٹل آپریٹر ہے۔زونگ انگیج پاکستانی گیمرز کو رابطہ کے نئے دور سے روشناس کرا رہا ہے۔