زونگ فورجی کا ملک کےتیسرے شہر میں زیڈ ایس اے آئی ایس کلائوڈ شو کا انعقاد

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):زونگ فورجی کمپنی نے کراچی اور لاہور کے بعد اسلام آباد میں اپنے زیڈ ایس اے آئی ایس (Z SAIS ) کلائوڈ شو کا انعقاد کیا۔ اس حوالے سے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی ۔ جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ کلائوڈ شو کنیکٹویٹی اور جدید بزنس سلوشنز فراہم کرتا ہے ۔ تقریب میں سائیمکس ٹیکنالوجیز، پاک گلف اور اپلاوجیگس جیسے معروف اداروں …

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):زونگ فورجی کمپنی نے کراچی اور لاہور کے بعد اسلام آباد میں اپنے زیڈ ایس اے آئی ایس (Z SAIS ) کلائوڈ شو کا انعقاد کیا۔ اس حوالے سے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی ۔ جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ کلائوڈ شو کنیکٹویٹی اور جدید بزنس سلوشنز فراہم کرتا ہے ۔

تقریب میں سائیمکس ٹیکنالوجیز، پاک گلف اور اپلاوجیگس جیسے معروف اداروں کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داریوں کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر زونگ فورجی کے ہیڈ آف بزنس سلوشنز فاروق رضا خان نے کہاکہ یہ تقریب صرف ایک پلیٹ فارم لانچ کرنے کے بارے میں نہیں بلکہ سننے،

مشغولیت اور درست شراکت داروں کے ساتھ ہم قدم ہونے کا سفر تھا۔ ہماری تبدیلی سطحی نہیں بلکہ سٹریٹجک ہے جو کہ پاکستان کے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے میں خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے عزم سے منسلک ہے۔

مزید خبریں