زیتوں کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کرکے خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں،محکمہ زراعت

زیتوں کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کرکے خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں،محکمہ زراعت

فیصل آباد۔21جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت کے ترجمان نے خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر زیتون کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ زیتون کی کاشت کو فروغ دے کر جہاں اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے وہیں ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد اضافی پیداوار برآمد بھی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ زیتو ن کی کاشت کیلئے گرم و معتدل درجہ حرارت انتہائی موزوں ہے لہٰذا ایسے علاقے جہاں زیادہ سردی نہ پڑتی ہووہاں زیتون کو بآسانی کاشت کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ زیتون میں کلیاں بننے کیلئے موسم سرما کے دوران روزانہ درجہ حرارت کااتار چڑھاؤ ایک سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا ضروری ہے تاہم پھول بننے کے بعد سردی زیتون کی فصل کو متاثر کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار زیتون کی کاشت کیلئے مزید رہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔