اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):زیر گردش کرنسی کے حجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران 1.7فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 5 جنوری 2024 کو ختم ہونے والے ہفتےمیں زیر گردش کرنسی کا حجم 8597 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.7فیصد زیاد ہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 8452ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ 30 جون 2023 کے …
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ایک ہفتے کے دوران 1.7فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):زیر گردش کرنسی کے حجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران 1.7فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 5 جنوری 2024 کو ختم ہونے والے ہفتےمیں زیر گردش کرنسی کا حجم 8597 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.7فیصد زیاد ہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 8452ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ 30 جون 2023 کے بعد سے اب تک زیر گردش کرنسی کے حجم میں 0.6 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔ اعدادوشمار کے مطابق 5 جنوری 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر وسیع (ایم ٹو) کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر 1.6 فیصد کمی ہوئی۔ ہفتے کے اختتام پر زروسیع کا حجم 32430ارب روپے ریکارڈکیاگیا پیوستہ ہفتے کے اختتام پر زر وسیع کا حجم 32920 ار ب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زروسیع میں 2.8فیصد اضافہ ہواہے۔
اعدادوشمار کے مطابق 5 جنوری 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے پاس مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 23688 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.7 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے کے اختتام پر بینکوں کے پاس مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 24349 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔








