اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ اور زر وسیع میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9490 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 3فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کاحجم 9211 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زیر گردش کرنسی میں مجموعی طورپر 3.7 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ۔
اعدادوشمار کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر وسیع (ایم ٹو) کاحجم 35460 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.7 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زروسیع کا حجم 35709 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زر وسیع میں 3 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونےوالے ہفتے میں بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 25921 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2 فیصدکم ہے ۔ پیوستہ ہفتے میں بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کاحجم 26447 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طور پر 4.9 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔