گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی میں جنوری کے دوران کمی

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی میں جنوری2025 کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جار ی کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 242 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 1.9 فیصد …

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی میں جنوری2025 کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جار ی کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 242 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 1.9 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کر دہ قرضہ جات کاحجم 246 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں گاڑیوں کی خریداری کےلئے قرضوں کی فراہمی میں ماہانہ بنیادوں پر 2.6 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ دسمبر میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کے لئے فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کاحجم 235 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

 

مزید خبریں