وزیراعظم آزادکشمیر کا مردان میں تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیراعظم آزادکشمیر کا مردان میں تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے مردان میں تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق فیصل ممتاز راٹھور نے حادثے میں شہادت پانے والے فلائیٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹینٹ طٰہٰ عباسی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک حادثے پر پوری کشمیری قوم سوگوار ہے،شہداء کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔







