زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادپر اضافہ ، زر وسیع میں کمی ہوئی،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ جبکہ زر وسیع میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 10 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 10 ہزار 793 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.5 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے کے اختتام پر زیر گردش کرنسی کا حجم 10638 …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ جبکہ زر وسیع میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 10 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 10 ہزار 793 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.5 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے کے اختتام پر زیر گردش کرنسی کا حجم 10638 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک زیر گردش کرنسی میں مجموعی طور پر 1.5 فیصد اضافہ ہوا ۔ اعدادوشمار کے مطابق 10 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر وسیع (ایم ٹو) کا حجم 39 ہزار 585 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے کے اختتام پر ایم ٹو کا حجم 39 ہزار 713 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک ایم ٹو میں مجموعی طور پر 3 فیصد کمی ہوئی ۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 10 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 28 ہزار 742 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے کے اختتام پر بینکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 29 ہزار 23 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طور پر 4.5 فیصد کمی ریکار ڈ کی گئی ۔