لوساکا۔26اگست (اے پی پی):زیمبیا میں کان منہدم ہونے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق زامبیا کے لوساکا صوبے کے چونگوے ضلع میں بجری کی کان منہدم ہونے کے باعث 8کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے ترجمان، رائے ہمونگا نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدوروں نے بجری لوڈ کرنے کا کام مکمل کررہے تھے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ ریسکیو ٹیم8لاشیں نکالنے میں کامیاب ہوئی جبکہ دیگر متاثرین کی تلاش جاری ہے۔