زینب الرٹ ایپ نے بچوں سے بدسلوکی اور گمشدگی کے واقعات کو رپورٹ کرنے کا آسان اور موثر پلیٹ فارم مہیاکیا ہے، وزارت انسانی حقوق

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزارت انسانی حقوق نے کہا ہے کہ زینب الرٹ ایپ نے بچوں سے بدسلوکی اور گمشدگی کے واقعات کو رپورٹ کرنے کا ایک آسان اور موثر پلیٹ فارم مہیاءکیا ہے۔ وزارت انسانی حقوق کے مطابق زینب الرٹ ایپ سے بچوں سے بدسلوکی اور گمشدگی کے حوالے سے مقامی حکام کو فوری کارروائی کرنے میں مدد ملے گی۔ زینب الرٹ پر رپورٹ کرنے کے لئے پاکستان سٹیزن …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزارت انسانی حقوق نے کہا ہے کہ زینب الرٹ ایپ نے بچوں سے بدسلوکی اور گمشدگی کے واقعات کو رپورٹ کرنے کا ایک آسان اور موثر پلیٹ فارم مہیاءکیا ہے۔ وزارت انسانی حقوق کے مطابق زینب الرٹ ایپ سے بچوں سے بدسلوکی اور گمشدگی کے حوالے سے مقامی حکام کو فوری کارروائی کرنے میں مدد ملے گی۔ زینب الرٹ پر رپورٹ کرنے کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل کی موبائل ایپلی کیشن پر رجسٹریشن کے بعد زینب الرٹ کے آپشن میں مطلوبہ معلومات درج کی جا سکتی ہیں جس میں دستاویزات، تصاویر، ویڈیوز، آڈیوز بھی بھجوانے کی سہولت موجود ہے۔ اس ایپ کے ذریعے عوام اپنی شکایات کو مانیٹر اور ٹریک بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان سٹیزن پورٹل کی ویب سایٹ پر بھی رجسٹرڈ ہو کر زینب الرٹ کے حوالے سے شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔ عوام کسی بھی سرکاری ادارے،دفتر میں جا کر رجسٹریشن کر کے اپنی جانب سے شکایت درج کرا سکتے ہیں۔