زینب عباس کا برطانوی ٹی وی چینل پر ملک کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے۔ شعیب اختر

62
Shoaib Akhtar
Shoaib Akhtar

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ زینب عباس پاکستان کی بااختیار خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں، زینب کا برطانوی ٹی وی چینل پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف کرکٹ میزبان زینب عباس کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں شعیب اختر نے کہا کہ زینب آپ نے پاکستان کا نام روشن کردیا ہے۔ شعیب اختر نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ آپ پاکستان کی بااختیار خواتین کی پوری دنیا میں نمائندگی کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف سپورٹس میزبان زینب عباس برطانوی ٹی وی چینل سکائی سپورٹس پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ زینب عباس پاکستان کی پہلی خاتون سپورٹس پریزنٹر ہیں جنہیں غیر ملکی ٹی وی چینل پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے۔