سائرہ افضل تارڑ کا ایبٹ آباد میں وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے اجراءکے موقع پر خطاب

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنر اینڈ کوآرڈنیشن سائرہ افضل تارڑ نے ضلع ایبٹ آباد میں وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے اجراءکے موقع پر کہا ہے کہ ہزارہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے وہ میاں نواز شریف سے بے حد پےار کرتے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر خیبر پختونخوا میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کریں …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنر اینڈ کوآرڈنیشن سائرہ افضل تارڑ نے ضلع ایبٹ آباد میں وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے اجراءکے موقع پر کہا ہے کہ ہزارہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے وہ میاں نواز شریف سے بے حد پےار کرتے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر خیبر پختونخوا میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کریں گے،ایبٹ آباد کے 30 ہزار 521 خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں اس پروگرام پر 60 اضلاع پر عمل درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا جس سے 3.1 ملین خاندانوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ موجودہ مالی سال میں پروگرام میں 26 اضلاع کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے مزید 18 ملین خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نیشنل ہیلتھ سروسز پروگرام کے تحت اسلام آباد سمیت دیامیر، باجوڑ ایجنسی، خانیوال، نارووال، کوہاٹ، ٹھٹھہ، سجاول اور سرگودھا وغیرہ میں عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply