سائوتھ افریقا 20 لیگ ،جوبرگ سپر کنگز اور سن رائزرز ایسٹرن کیپ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا

South Africa

سنچورین۔8فروری (اے پی پی):کرکٹ جنوبی افریقا کے زیراہتمام ایس اے 20 لیگ کا ابتدائی ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ جوبرگ سپر کنگز اور سن رائزرز ایسٹرن کیپ کی ٹیموں کے درمیان ایس اے 20 لیگ کادوسرا سیمی فائنل میچ کل جمعرات کو  سپر سپورٹس پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے زیراہتمام جنوبی افریقا 20 لیگ کا ابتدائی ایڈیش جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے۔ ٹی ٹونٹی لیگ کا دوسرا اور آخری سیمی فائنل میچ کل جمعرات کو جوبرگ سپر کنگز اور سن رائزرز ایسٹرن کیپ کی ٹیموں کے درمیان سنچورین میں کھیلاجائے گا۔

جوبرگ سپر کنگز کی ٹیم کو فاف ڈوپلیسی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ سن رائزرز ایسٹرن کیپ کی ٹیم ایڈن مارکرم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 33 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 11 فروری کو وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلاجائے گا۔