سابق آسٹریلوی بلے باز سٹورٹ لا ویسٹ انڈیز کے کوچ مقرر

136

سینٹ جونز ۔ 28 جنوری (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی بلے باز سٹورٹ لا کو ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا ہے، انہیں فل سمنز کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے جنہیں بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ سٹورٹ لا کو دو سال کےلئے ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے اور وہ 15 فروری سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ 48 سالہ سٹورٹ لا انٹرنیشنل کوچنگ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ اس سے قبل سری لنکا اور بنگلہ دیش کے علاوہ کئی ممالک کی ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں۔