اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر دنیش کارتک نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پاکستانی فاسٹ بائولرز شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کی تعریف کی ہے ،
کارتک نے کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام ڈاٹ پی کےپر بات کرتے ہوئے کہا کہ تینوں پاکستانی فاسٹ بائولرز مسلسل 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہیں،جب پاکستان اور ہندوستانی تیز رفتار بائولرز(محمد شامی، جسپریت بمرا اور محمد سراج) کے درمیان انتخاب کرنے کیلئے کہا گیا تو دنیش کارتک نے ان میں سے گرین کا انتخاب کیا۔شاہین، حارث رؤف اور نسیم 90 میل فی گھنٹہ سے لگاتار باؤلنگ کر سکتے ہیں اور تینوں کی نیچربہت مختلف ہے۔ شاہین شاہ ظاہر ہے بائیں بازو کے کھلاڑی ہیں اس کا ایک زاویہ ہے ،نسیم شاہ گیند کو دونوں طرف سے سوئنگ کرتے ہیں، حارث خطرناک باؤنسر کی وجہ سے اس وقت بہترین باؤلرز میں سے ایک ہے،
انہوں نے کہاکہ پاکستانی باؤلرز کی باؤنس ایک بڑا چیلنج ہوگا،میرے لئے یہ فلیٹ وکٹوں پر کہیں زیادہ مضبوط اٹیک ہے ۔پاکستانی فاسٹ بائولرزنے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں تمام 10 وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔موسلا دھار بارش کے باعث میچ بے نتیجہ رہا تاہم پوائنٹ ملنے کی وجہ سے پاکستان نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔