سابق جنرل آفیسرکمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالدربانی اور دیگرکا قومی ایکشن پلان کی مناسبت سے منعقدہ مذاکرے سے خطاب

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)سابق جنرل آفیسرکمانڈنگ لیفٹننٹ جنرل (ر) خالدربانی نے کہاہے کہ بہتراسلوب حکمرانی اور ملک کے کریمینل جسٹس سسٹم میں سنجیدہ تبدیلیوں سے نیشل ایکشن پلان کوزیادہ موثر بنایا جا سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آبادپالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام قومی ایکشن پلان کی مناسبت سے منعقدہ مذاکرے میں کہی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان قومی سلامتی کے حوالے سے ایک …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)سابق جنرل آفیسرکمانڈنگ لیفٹننٹ جنرل (ر) خالدربانی نے کہاہے کہ بہتراسلوب حکمرانی اور ملک کے کریمینل جسٹس سسٹم میں سنجیدہ تبدیلیوں سے نیشل ایکشن پلان کوزیادہ موثر بنایا جا سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آبادپالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام قومی ایکشن پلان کی مناسبت سے منعقدہ مذاکرے میں کہی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان قومی سلامتی کے حوالے سے ایک اہم قومی دستاویز ہے اوراس کے تحت فعال اورموثرکوششیں ہوئی ہیں تاہم اونرشب کی کمی کے باعث اس کے مکمل اورموثرنفاذ میں بعض مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان اورصوبائی اسمبلیوں کونیشنل ایکشن پلان پرپیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے باقاعدہ بنیادوں پرمباحثوں کا اہتمام کرنا چاہئیے۔مذاکرے سے خطاب کرتے پوئے پلڈاٹ کی جائنٹ ڈایریکٹر عائشہ ریاض نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی اورپرتشددانتہاپنسدی کے خلاف اہم دستاویز ہے جس پرموثرعمل درآمد کو یقینی بنانا چاہئیے۔