سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کی آئین میں گنجائش ہی نہیں، سیاسی جماعتوں سمیت سب نے مل کر الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانا ہے، ارتقا پر یقین رکھتا ہوں انقلاب پر نہیں کیونکہ انقلاب کا مطلب خون خرابہ ہے جبکہ ارتقا کا مطلب امن ہے اور میں اسی …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کی آئین میں گنجائش ہی نہیں، سیاسی جماعتوں سمیت سب نے مل کر الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانا ہے، ارتقا پر یقین رکھتا ہوں انقلاب پر نہیں کیونکہ انقلاب کا مطلب خون خرابہ ہے جبکہ ارتقا کا مطلب امن ہے اور میں اسی لیے ارتقا پر یقین رکھتا ہوں، میں نے کسی سے کوئی ڈیل نہیں کی، عمران خان کی مجھ پر تنقید ان کا جمہوری حق ہے، عمران خان نے تو خود کہہ دیا ہے کہ وہ میرے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہتے اس لیے سارے دروازے تو انہوں نے خود ہی بند کر دئیے ہیں، ملک بھر میں ہر جگہ آزاد امیدوار کھڑے ہو گئے ہیں، پنجاب میں آزاد امیدوار جیتیں گے، منظور وٹو پاکستان پیپلز پارٹی سے فارغ ہو چکے ہیں، انتخابی نتائج کے بعد جس کو بھی حکومت بنانی ہو گی اسے پاکستان پیپلز پارٹی سے بات ضرور کرنی پڑے گی، میرا مستقبل ابھی صرف 29 سال کا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کا امیدوار بلاول بھٹو زرداری ہے، بہتر تو یہ ہو گا کہ میں اسے اپنی زندگی میں وزیراعظم پاکستان بنتا دیکھوں لیکن اگر وہ وزیراعظم نہیں بھی بنتے تو ان کے بطور اپوزیشن لیڈر بننے میں بھی مجھے کوئی اعتراض نہیں، محمد نواز شریف سے لاہور میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، جمہوریت ایک نایاب چیز ہے اس کی قدر کریں اور پاکستان ہم کو اللہ کا دیا ہوا ایک تحفہ ہے اس لیے اس کی قدر کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔