اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سابق فاٹا میں بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہے،وہاں لائنیں لوڈ اٹھانے سے قاصر ہیں،اس کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 3 ارب روپے آچکے ہیں اس سے نظام بہتر ہوگا۔پیر کو قومی اسمبلی میں جمال الدین اور مفتی عبدالشکورکے عوام میں گہری تشویش کا …
سابق فاٹا میں بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہے،وہاں لائنیں لوڈ اٹھانے سے قاصر ہیں،اس کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 3 ارب روپے آچکے ہیں اس سے نظام بہتر ہوگا‘ وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سابق فاٹا میں بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہے،وہاں لائنیں لوڈ اٹھانے سے قاصر ہیں،اس کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 3 ارب روپے آچکے ہیں اس سے نظام بہتر ہوگا۔پیر کو قومی اسمبلی میں جمال الدین اور مفتی عبدالشکورکے عوام میں گہری تشویش کا باعث بننے والے معاملہ کی جانب مبذول نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ ہوئی تھی اس کی وجہ سے وہاں انفراسٹرکچر متاثر ہوا تھا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے21-2020ءکے لئے 32 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ جیسے ہی منظوری ہوئی تو ٹیسکو اس پر کام شروع کردے گا۔ انہی جگہوں میں 5.1 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 3.4 ارب روپے ریلیز ہو چکے ہیں۔ جس سے مختلف گرڈ سٹیشنز کا کام جو ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ جلد مکمل ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ فاٹا کا علاقہ اتنا متاثرہ ہے کہ وہاں ڈسٹری بیوشن کا سرے سے کام ہی نہیں ہوا۔ بہت سی جگہوں پر آپ دس سے بارہ گھنٹے تک بجلی دینے کی کوشش بھی کریں تو وہاں کی لائنیں لوڈ اٹھا نہیں سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک11 کے وی کا فیڈر ٹھیک نہیں ہوتا‘ ٹرانسفارمر نہیں لگتے، اس وقت تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس کو اپ گریڈ کرنا ہے۔ اس کے لئے پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے ساڑھے تین ارب روپے آچکے ہیں۔ اس سے نظام بہتر ہو سکے گا۔








