سابق قائد حزب اختلاف و رکن قومی اسمبلی سیّد خورشید شاہ کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) سابق قائد حزب اختلاف و رکن قومی اسمبلی سیّد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب مکمل ہو گیا، اب آگے سوچنا ہو گا کہ کیا کرنا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پارلیمنٹ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے، مجھے خوشی ہے کہ جمہوریت کو استحکام ملا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر …

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) سابق قائد حزب اختلاف و رکن قومی اسمبلی سیّد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب مکمل ہو گیا، اب آگے سوچنا ہو گا کہ کیا کرنا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پارلیمنٹ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے، مجھے خوشی ہے کہ جمہوریت کو استحکام ملا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیّد خورشید شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیربھٹو شہید نے جس جمہوری نظام کیلئے جانیں قربان کیں وہ آہستہ آہستہ اپنی منزل کے قریب ہو رہا ہے جس پر ہم سب خوش ہیں۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ کئی دہائیوں سے ہم سیاست کر رہے ہیں، دعا ہے کہ ہمیں سیاست کی سمجھ آ جائے۔

مزید خبریں