اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعوٰی کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے عام انتخابات میں سیٹوں کی اکثریت حاصل کرنے کے بعد محمد شہباز شریف ہماری جماعت کی جانب …
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعوٰی کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے عام انتخابات میں سیٹوں کی اکثریت حاصل کرنے کے بعد محمد شہباز شریف ہماری جماعت کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ وہ پرعزم ہیں کہ عام انتخابات کا انعقاد بروقت کیا جائے گا،انتخابات کے انعقاد میں کسی بھی قسم کی تاخیر کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کے دوران صوبے کے امور کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے ایک غیر جانبدار شخصیت کا انتخاب ضروری تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن) پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔








