ہری پور ۔ 20 جنوری (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور مال روڈ جلسہ میں خالی کرسیوں نے مخالفین کو ان کی اوقات دکھا دی ہے۔ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے مسلم لیگ(ن)کی مخالفت میں اکٹھے ہوئے ہیں،نیا پاکستان بنانے والے بتائیں کہ کتنے ہسپتال اوریونیورسٹیاں قائم کی ہیں۔خیبرپختونخوا میں بجلی کے بڑے منصوبے لانے کے دعوے کرنے والے کہاں ہیں۔وہ ہفتہ کو …
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ہری پور میں جلسہ سے خطاب

مزید خبریں
ہری پور ۔ 20 جنوری (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور مال روڈ جلسہ میں خالی کرسیوں نے مخالفین کو ان کی اوقات دکھا دی ہے۔ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے مسلم لیگ(ن)کی مخالفت میں اکٹھے ہوئے ہیں،نیا پاکستان بنانے والے بتائیں کہ کتنے ہسپتال اوریونیورسٹیاں قائم کی ہیں۔خیبرپختونخوا میں بجلی کے بڑے منصوبے لانے کے دعوے کرنے والے کہاں ہیں۔وہ ہفتہ کو کرٹس گرا¶نڈ ہری پور میں عوامی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔جلسہ سے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی،سینیٹر پرویز رشید،سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی،وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان،ممبران قومی اسمبلی بابر نواز خان،امیر مقام،سابق وزیراعلیٰ پیر صابر شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔







