سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی فیصل آباد آمد، دیرنیہ ساتھی رائے ارشد خاں کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت

240
Muhammad Nawaz Sharif
عالم اسلام کو مل بیٹھ کر غزہ اور فلسطین کی صورتحال پر فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف

فیصل آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی فیصل آباد آمد،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف ہفتہ کو مختصر دورہ پر فیصل آباد پہنچے جہاں وہ چک نمبر40ج ب جھنگ روڈمیں اپنے دیرنیہ ساتھی رائے ارشد خاں جو کہ کچھ عرصہ قبل وفات پاگئے تھے ان کی رہائش گاہ گئے اور ان کے اہل خانہ سے ان کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔ان کا کہنا تھا کہ رائے ارشد خاں ایک نفیس انسان،ذہین سیاستدان اور نہایت بااعتماد ساتھی تھے ان کی کمی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔ اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔