اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدم دستیابی کے باعث سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی جبکہ عدالت نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ پیر کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدم دستیابی کے باعث کوئی اہم پیش رفت نہ ہو سکی۔ عدالت نے …
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت بغیر کارروائی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدم دستیابی کے باعث سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی جبکہ عدالت نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
پیر کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدم دستیابی کے باعث کوئی اہم پیش رفت نہ ہو سکی۔ عدالت نے سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال سے متعلق مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں ملزم کی عدالت میں پیشی ضروری قرار دی گئی ہے۔








