سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی

87

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف منگل کی صبح اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پہنچ گئے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی پیشی کے حوالے سے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کے دوران اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ عوام کو کسی بھی طرح کی دشواری نہ ہو۔