کوئٹہ۔ 10 مئی (اے پی پی):سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاک بھارت سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج کو بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان نے ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی بھرپور قوت رکھتا ہے،ہفتہ کو اپنے بیان میں صادق سنجرانی نے کہا کہ ہماری فضائیہ کے شاہینوں نہ صرف دشمن پر بلکہ پوری دنیا پر اپنی دھاک بٹھادی ہے رافیل جیسا طیارہ گراکر پاک فضائیہ نے پوری دنیا کوحیران کردیا
سابق چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا کہ اللہ کی نصرت اور قوت ایمانی مسلح افواج کی میراث ہے مسلح افواج اور ہر مومن شہادت کو اللہ کا عطاء کردہ افضل ترین ایوارڈ سمجھتا ہے،انھوں نے کہا کہ امید ہے مودی اب دوبارہ پاکستان کیخلاف کسی مہم جوئی کی کوشش نہیں کریگا،صادق سنجرانی نے جنگی محاز کی کامیابی پر آرمی چیف سید عاصم منیر دیگر سربراہان افسران اور جوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن مخالف جنگ میں پاکستانی قوم کا اتحاد دیدنی تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595455