- Advertisement -
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):سابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ، سابق وفاقی وزیر ساجد خان طوری اور سابق سینیٹر سجاد طوری نے جمعرات کے روز وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، انجینئر امیر مقام سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران معزز مہمانوں نے انجینئر امیر مقام کو ان کے صاحبزادے نیاز امیر مقام کی سینیٹ آف پاکستان کے حالیہ انتخاب میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے نومنتخب سینیٹر کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ وہ ایوانِ بالا میں مثبت کردار ادا کریں گے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔
- Advertisement -