- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام ساتواں بوائز تھروبال ٹورنامنٹ ( کل) منگل سے سٹی سکول کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول احمد آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ 17 اکتوبر تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117582
- Advertisement -