اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام ساتواں بوائز تھروبال ٹورنامنٹ ( کل) منگل سے سٹی سکول کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول احمد آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ 17 اکتوبر تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم …
ساتواں بوائز تھروبال ٹورنامنٹ (کل) شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام ساتواں بوائز تھروبال ٹورنامنٹ ( کل) منگل سے سٹی سکول کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول احمد آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ 17 اکتوبر تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








